• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں اسمگلنگ کے تدارک کیلئے مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ (آن لائن)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں اسمگلنگ کے تدارک کیلئے تمام سیکورٹی اداروں پر مشتمل مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کسٹم سمیت تمام متعلقہ محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ مشترکہ چیک پوسٹیں دو ماہ کے اندر قائم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں اسمگلنگ کے تدارک کیلئے سخت ا قدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تناظر میں مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کرنے کے فیصلے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ تمام چیک پوسٹوں پر کسٹم پولیس،لیویز،فرنٹیئر کور ،اینٹی نارکوٹکس،ایف آئی اے سمیت متعلقہ سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جس کا مقصد نہ صرف اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا نا ہے بلکہ عوام کو سہولیات سے آراستہ بھی کیا جاسکے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں کسٹم حکام کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ کسٹم حکام اس حوالے سے تمام متعلقہ سیکورٹی اداروں سے مشاورت بھی مکمل کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ میں بلوچستان میں اسمگلنگ کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کئے ہیں جس کے بعد صوبے کے تمام سرحدی علاقوں سمیت مختلف اضلاع میں چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لا یا جارہا ہے ۔
تازہ ترین