• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستی اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوگا، ڈاکٹر اختر ملک

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک محکمہ توانائی کی نمائندگی کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس شرکت کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابل تجدید ذرائع توانائی پالیسی کی منظوری خوش آئند ہے۔ ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت جاتے ہوئے ماحول دوست ذرائع سے توانائی کی پیداوار پر پابندی عائد کرکے گئی تھی۔اب پالیسی کے مطابق عوام کے لئے سستی اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی کا وعدہ پورا ہو گا۔
تازہ ترین