پشاور (وقائع نگار) بس ریپڈ منصوبے بی آر ٹی کی تکمیل ہونے کے بعد جلد افتتاح ہونے والا ہے لیکن حکومتی دعوں کے مطابق ابھی تک شہر کی سڑکوں سے پرانی مخدوش بسوں اور مسافر ویگنوں کو ہٹا کر اسکریپ کرنے کے بارے میں ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی ہے واضح رہے کہ بس منصوبے کے لاگت میں پرانی بسوں اور ویگنوں کی مالکان سے خریداری کے لئے اربوں روپے مختص تھے،صوبائی دارلحکومت پشاور میں ان دنوں ٹریفک مسائل میں جس قدر اضافہ دیکھنے میں آیا خاص کر بس سروس کوریڈور کی تعمیر کی وجہ سے شہر کی مرکزی سڑک جی ٹی روڈ کی کشادگی میں کمی آنے کے بعد سے ٹریفک جام پشاور میں معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے شہری اکثر اوقات چند منٹ کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں پشاور کے شہری بی آرٹی کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اب اب صوبائی حکومت سے اس بات کی بھی امید کرنے لگے ہیں کہ حسب وعدہ پرانی اور ناکارہ بسوں کو شہر کی اندرونی سڑکوں سے ہٹایا جائے تاکہ بس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی صوبائی دارلحکومت کی سڑکوں پر ٹریفک لوڈمیں کمی لائی جاسکے۔