• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کا جنرل باڈی اجلاس منسوخ کروانےکی مذمت

پشاور(نیوزڈیسک)ایف پی سی سی آئی جنرل باڈی اجلاس لاہور کی انتظامیہ کے کندھوں پر رکھ کر منسوخ کروانا قابل مذمت ہے۔ مرز ا عبد الرحمان، کوآرڈینٹر ایف پی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہاکہ اجلاس میں بھرپور طریقہ سے ٹریڈ باڈیز کی شرکت اور بزنس مین پینل کی کامیابی کے خو ف سے مخالف گروپ نے اوچھےہتھکنڈوں سے لاہور ڈپٹی کمشنر سے گٹھ جوڑ کر کے کل شام دفتری اوقات کے بعدایک ای میل کے ذریعہ سے لاہور ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس دفتر کو اطلاع دی کہ کرونا وائرس کی وجہ سے آپ ایف پی سی سی آئی جنرل باڈی اجلاس منعقد نہیں کر سکتے ہیں۔ مرزا عبد الرحمان نے کہاکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامر س اینڈ انڈسٹری ایک سپریم ادارہ ہے اس میں تمام SOPs کا خیال رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر پارلیمنٹ اور سینٹ کے اجلاس ممکن ہو سکتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی کا جنرل باڈی اجلاس میاں انجم نثار، صدر ایف پی سی سی آئی کی زیر صدارت لاہو ر میںہونا ممکن نہ تھا جبکہ ایف پی سی سی آئی کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے ویڈیولنک کے ذریعے ہونے میں کوئی ممانت نہیں تھی اور صرف ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ڈپٹی کمشنر کو کورنا وائرس نظر آ رہا تھا۔ انہوںنے کہا کہ آج ملک بھر میںمنعقدیوم استحصال کشمیر کی تقاریب کوکورنا وائرس کے پیش نظر محدود نہیں رکھا گیا نہ ملتوی کیا گیا۔ مرزا عبد الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس ناائل آفیسر کو فلفور تبدیل کیا جائے اور بزنس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح کے نوٹیفیکشن سے ملک بھر میں ٹریڈباڈیز کے الیکشن بھی مشکوک ہو جائیں گے اور ملک بھر میں چیمبرز اور ایسو سی ایشن کے الیکشن نہ ممکن ہو جائیں گے۔
تازہ ترین