• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنری ٹولنہ نے ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ کو مستردکردیا

پشاور (وقائع نگار) خیبر پختونخواکے گلوکاروں موسیقاروں اور موسیقی سے وابستہ ہنرمندوں کی تنظیم ہنری ٹولنہ نے ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ جیسے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے انڈومنٹ فنڈ کے فوری قیام کا مطالبہ کر دیا اس بات کا مطالبہ ہنری ٹولنہ لے وفد نے گ ڈائریکٹر کلچر شمع نعمت سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت ٹولنہ کے مرکزی صدر معروف گلوکار راشد احمد خان نے کی وفد نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹولنہ ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ جیسے منصوبے کی حمایت نہیں کرتی جس میں چند فنکاروں کو خوش کرکے باقی سب کو ناراض کیا جائے کیونکہ سب فنکار ثقافت کے زندہ امین ہیں ‘فنکاروں کے لیے انڈومنٹ فنڈ فوری قائم لیا جائے جس سے بوقت ضرورت مستحق فنکار کی مدد کی جا سکیں ‘ موسیقی سے وابستہ افراد کے لئے کاپی رائٹ ایکٹ 2018 ءپر عمل درآمد کیا جائے‘صوبے میں موسیقی کی تربیت کے لئے اکیڈمی بنائی جائے جس میں قابل اساتذہ کو لیا جائے ۔ ڈائریکٹر کلچر شمع نعمت نے یقین دہانی کرائی کہ فنکار وںکے جائز مسائل حل کئے جائیں گے۔
تازہ ترین