• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے باہمی معاونت کا بل مسترد کر دیا

جماعت اسلامی نے باہمی معاونت کا بل مسترد کر دیا


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کے پاس کردہ باہمی معاونت کے بل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل پاکستان کو ہمیشہ کیلئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی میں دینے کیلئے پاس کیا گیا، ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بل پاس کرانے میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نےماضی کی طرح حکومت کے خاموش سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی دباؤ پر قانون سازی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں،حکومت نہ مشاورت کرتی ہے اور نہ ہی رائے عامہ کا احترام کیا جاتا ہے،

پی ٹی آئی نے ہمیشہ بڑی پارٹیوں کے ساتھ کچھ لو اور کچھ دوکا معاملہ کرکے معاملات طے کئے ہیں۔

سراج الحق نے باہمی معاونت کے بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چند ڈالرز کے عوض ملکی آزادی اور خود مختاری کا سودا کیا ہے،

ہم آزاد ملک کے آزاد شہری ہیں اور اپنی آزادی اور خود مختاری کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے۔اس بل کے تحت پاکستانی شہری دوسرے ملکوں کے حوالے کئے جائیں گے۔

تازہ ترین