• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کو بے لباس کرنے کا کیس، ملزمان عدالت میں پیش

لڑکی کو بے لباس کرنے کا کیس، ملزمان عدالت میں پیش


راولپنڈی کے علاقے سید پوری میں لڑکی کو بے لباس کرنے اور مبینہ زیادتی کے ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے۔

پولیس نے راولپنڈی کے علاقے سید پوری میں لڑکی کو بے لباس کرنے کے مرکزی ملزم عامر کو عدالت میں پیش کردیا جبکہ دیگر ملزمان محسن اور ارسلان  بھی عدالت میں پیش ہو گئے۔

وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے 354 اے کی دفعہ شامل نہیں کی، پبلک مقام پر زیادتی اور وڈیو بنانے پر 354 اے کی دفعہ لگتی ہے، 354 اے کی دفعہ کے تحت مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ٹرائل ہوگا۔

وکیل کا کہنا ہے کہ ایف آئی آرکے مندرجات اور وڈیو کو ملاحظہ کیا جائے تو دفعہ 354اے بنتی ہے، تفتیشی کو ہدایت دے کر متعلقہ دفعہ کا اضافہ کیا جائے۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت سے کیس کی تیاری کے لیے وقت مانگ لیا جس کے بعد ملزمان ارسلان اور محسن کی عبوری ضمانت میں 11 اگست تک توسیع کردی گئی۔

تازہ ترین