• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ کی یاد ستانے لگ گئی ہے .

بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ممبئی میں اپنے فلیٹ میں موجود ہیں اور زیادہ تر وقت اپنے گھر کے کام کاج کر کے گزار رہی ہیں، کترینہ کیف اپنے سوشل میڈیا اکاؤ نٹس پر روزانہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جو کہ اُن کے مداحوں کی جانب خوب پسند کی جاتی ہیں ۔

چند منٹوں پہلے کترینہ کیف نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کی یہ تصویر کسی کرکٹ میچ کے دوران لی گئی ہے اور اُن کے ہاتھ میں ایک بلا موجود ہے، کترینہ کیف تصویر میں کافی کوش اور پر جوش نظر آ رہی ہیں۔

کترینہ کیف نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ کرکٹ کو یاد کر رہی ہیں ، وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں چاہے وہ کرکٹ کھیلنے والی مکمل کٹ میں ہوں یا نہ ہوں۔‘

کترینہ کی اس تصویر کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، کترینہ کیف کی اس تصویر پر چند منٹوں میں ہی ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ گئے ہیں ۔

تازہ ترین