• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، کاروباری طبقے اور کنسٹرکشن سیکٹر کو مراعات ملنے سے ترقی کا عمل تیز ہوگا۔

لاہور میں فیصل آباد کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں، حکومت صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں چودھری عاصم نذیر، نواب شیروسیر، رضا نصراللّٰہ گھمن، خرم شہزاد، فرخ حبیب، فیض اللّٰہ اور راجہ ریاض احمد شامل تھے۔

ممبران اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں ترقیاتی اور دیگر منصوبوں سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین