• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کی جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی رپورٹ کرنے کی اپیل

پاکستانی فلموں اور ٹی وی کی سپر اسٹار مہوش حیات نے اپنے پرستاروں پر زور دیا ہے کہ وہ جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی رپورٹ کریں جس میں اُن کا بہروپ بھرا جاتا ہے اور اسے ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا جاتا ہے۔ 

اپنے انسٹا گرام پیغام میں مشہور ’لوڈ ویڈنگ‘ فلم کی اداکارہ نے اپنے نام سے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو شیئر کرتےہوئے کہا ہے کہ اس جعلی اور جھوٹے ٹک ٹاک اکاؤنٹ میں، میرا بہروپ بھرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

انہوں نے اپنے پرستاروں پر زور دیا کہ وہ اس کی رپورٹ کریں، اس حوالے سے انکا جملہ کچھ یوں تھا، دوستوں برائے مہربانی اس جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی رپورٹ کریں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مہوش حیات سوشل میڈیا پلیٹ فارم مثلاً انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بہت زیادہ متحرک ہیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ  ایپ انسٹاگرام پر ان کے 38 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 13 لاکھ افراد انہیں فالو کرتے ہیں۔

جہاں تک اداکاری اور فلموں میں کام کا تعلق ہے تو مہوش حیات آئندہ آنے والی فلم لندن نہیں جاؤں گا، میں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئیں گی۔

تازہ ترین