• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد بازی اور لاپرواہی، ہنگری میں ٹرین اور ٹرک میں خطرناک تصادم


بعض اوقات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔

ہنگری میں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹریک سے گزرتے ہوئے ٹرین کا ٹرک سے خطرناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرین نے ٹرک کو زوردار ٹکر ماری۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس نے سگنل وارننگ پر رکنے کے بجائے ریلوے لائن سے گزرنا چاہا اور اسی جلد بازی اور لاپرواہی کی وجہ سے انتہائی تیز رفتار ی سے آتی ٹرین سے زوردار ٹکر ہوئی۔

تاہم اس خطرناک حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔