• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر سے بھارتی فوج کونکالنا ہوگا، حافظ ادریس

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ اور نو لاکھ فوج مسلط ہے ، حکومت پاکستان نے نیا نقشہ بھی جاری کر دیاجس میں کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اب پاکستان بھارتی فوج کو نکالنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ بھارت کی مسلح فوج کو صرف ایک فوج ہی نکال سکتی ہے۔ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ پاکستان اب دنیا سے اپیلیں کرنے کی بجائے کشمیر میں فوج داخل کرے اور اپنا حصہ آزاد کرائے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اورخطے کے حالات پاکستان کے حق میں ہیں، مودی مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کی گھنائونی سازشیں کر رہا ہے تاکہ نتائج اس کے حق میں ہوں ،پاکستان کو فوری طور پر بھارت کے ان ناپاک عزائم کو روکنے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کرے ۔ چین نے لداخ میں فوج داخل کر دی ہے اوربھارت کے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ پاکستان کو کشمیر کے محاذ پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ حافظ ادریس نے کہا بھارت نے پاکستان کی تمام پُرامن کوششوں کو نظر انداز کیا ،عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیاں کیں، اقوام متحدہ بھی خاموش تماشائی ہے ،پاکستان کے اب ایک ہی راستہ ہے کہ وہ اپنی جنگ خود لڑے ،سیاسی اور سفارتی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں ۔

تازہ ترین