• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم استحصال پر ایتھنز میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ایتھنز ( مرزارفاقت حسین) کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں واقع بھارتی سفارت خانہ کے سامنے پاکستانی برادری نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر آرٹیکل 370 اور 35 A بھارتی ظلم اور استحصال کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے، بھارتی جبر اور استحصال پر مبنی ظلم وزیادتی نے پوری دنیا کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے اور عالمی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے ۔ کشمیری جو 70 سالوں سے جدوجہد آزادی اور حق خودارادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں بیگناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں، عالم اسلام اور عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، ہم کشمیر کی آزادی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔یونان میں پاکستانی کمیونٹی کشمیر میں ہونے والے ظلم کی مذمت کرتی ہے اور یہ ہر احتجاج میں ثابت کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔مظاہرین نے سفید رنگ کی شرٹس پہن رکھی تھیں جن پہ بھارت مخالف نعرے درج تھے ۔اور اس مظاہرے میںحاضریں نے جو کتبے اٹھا رکھے تھے اس میں یونانی زبان میں بھارت کے کشمیریوں پہ ڈھائے جانے والے ظلم کاذکر کیا گیا تھا تاکہ یونانی لوگوں کو بھارت کا ظالمانہ رویہ دکھایا جائےکہ کس طرح و ہ مظلوم کشمیریوں پر دن رات ظلم کر رہا ہے، مظاہرے میں پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کے تمام ممبران سمیت کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
تازہ ترین