• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں پر مظالم کیخلاف ایفل ٹاور کے سامنے بھارت مخالف مظاہرہ

پیرس ( رضا چوہدری ) کو فرانس میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھارتی وزیر اعظم مودی کی طرف سال بھر سے لاک ڈاون کرکے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کرنے کے خلاف اور عالمی رائے عامہ کو بھارتی افواج کے مظالم، تشدد، اغوا اور کشمیریوں کی نسل کشی کے واقعات سے آگاہ کرنے کےلئے ایفل ٹاور ، گاردو ایسٹ سے پیلس دو ریپبلک تک اور انڈیا کے سفارت خانے کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔ایفل ٹاور کے سامنے سے پاکستانیوں کشمیریوں کا شروع ہونے والا مظاہرہ پیرس کے وسط میں واقع گاردوایسٹ سے شروع ہو کر پیلس دو ریپبلک تک جانے والی عظیم الشان ریلی کی انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی،صدر اجہ محمد اشفاق ، جموں کشمیر فورم کے چیئرمین نعیم چوہدری، صدر مرزا آصف جرال ، ذوالفقار عزیز ، چوہدری خلیل احمد ،چوہدری سردار اخلاق ،جے کے ایل ایف کے ملک مشتاق پاشا ان کے رفقا ء جبکہ خواتین میں سے محترمہ آصفہ ہاشمی نے نمائندگی کی۔کمیونٹی کی جانب سے راجہ علی اصغر ،چوہدری منیر وڑائچ ، میاں محمد حنیف ، ماہر محمد ارشد ،چوہدری فیاض ارشد ،چوہدری طارق، افتخار بلو بٹ ،چوہدری جاوید سدوال ،چوہدری سجاد ڈوکہ، شیخ نعمت اللہ، راجہ شوکت پرویز ، خان اصغر ،تنویر احمد ،ناصر عباس تارڑ ،چوہدری طاہر رزاق ، چوہدری اسلم ، مرزا نصیر ، پی کے چوہدری ،سید کفائت حسین نقوی ، راجہ کرامت، قاری فاروق احمد فاروقی ، مبارک جدون، چوہدری محمد رزاق ڈھل ، چوہدری رضی الحسن ڈھل ،مرزاعتیق الرحمٰن ،چوہدری فضل الہی ، سردار ظہور اقبال ، چوہدری نوید پکھوال ، چوہدری زاہد ، راجہ طاہر سدوال ، یاسر قدیر جرنلسٹ فورم کنونئر یونس خان سمیت کارکن و جیالے شامل تھے۔ 

تازہ ترین