• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم استحصال منانے کافیصلہ درست ہے، شیخ سربلند

لندن (جنگ نیوز) سماجی رہنما شیخ سربلند نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو ایک برس مکمل ہونے پر یوم استحصال منانے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک برس سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون نافذ کررکھا ہے اور دنیا بھر کے عوام کو کورونا وائرس کے سبب لگنے والے لاک ڈائون کے بعد کشمیریوں کی حالت زار کا اندازہ لگانا چاہئے جنہیں اپنی مرضی سے گھر سے نکلنے کی اجازت بھی اجازت نہیں ہے، کشمیریوں کے کاروبار تباہ کردیئے گئے ہیں، طلبہ پڑھائی سے محروم ہیں اور نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادی کا تناسب تبدیل کرکے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کئے جائیں۔ شیخ سربلند نے کہا کہ کشمیری انتہائی غیور قوم ہے جس نے نہ پہلے بھارتی مظالم کے آگے شکست تسلیم کی اور نہ آئندہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کے عوام کے علاوہ دنیا بھر میں آباد کشمیری اور پاکستانی بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو بھی اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہئے۔
تازہ ترین