• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کے میدان میں پانی اور جوتےلے جانے پر شائقین برہم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مانچسٹر میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد نے 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے گراؤنڈ میں پانی اور جوتے لے جاکرایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کر کے خود کو بڑا کھلاڑی ثابت کردیا تاہم شائقین کر کٹ نے ٹیم انتظامیہ کے اس فیصلے پر سخت تنقید اور نارضی کا اظہار کیا ہے۔ سرفراز احمد کی تصاویر کو کر کٹ کے مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا اور ٹیم منیجمنٹ کے رویے کے خلاف آواز بلند کی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فاتح قائد کے ساتھ اس طرح کا رویہ قابلِ مذمت ہے ۔ دریں اثنا آن لائن پریس کانفرنس میں ہیڈکوچ مصباح الحق نے اس متعلق کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں، میں ٹیم کا کپتان تھا لیکن 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے میں گراؤنڈ میں گیا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ اس میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیے، سرفراز احمد زبردست انسان اور کھلاڑی ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ تین چار کھلاڑیوں نے باری باری سیشن کے حساب سے ذمہ داری نبھانی تھی اور گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کی مدد کرنا تھی۔

تازہ ترین