• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں جاری بارشوں کے باعث مختلف شاہراؤں اور سڑکوں پر متعدد درخت گر گئےڈی ایم سی ساؤتھ کے محکمہ باغات کے عملے نے اٹھا کر ان مقامات کو ٹریفک کیلئے کلیئرکردیااس ضمن میں سندھ سیکریٹریٹ، ماماپارسی اسکول ایم اے جناح روڈ، بی وی ایس اسکول صدر، مین گیٹ ہائیکورٹ، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس، سٹی کورٹ کے اطراف، ریگل چوک نالہ،کتیانہ اسپتال اور شاہراہ لیاقت پر گرے درختوں کو اٹھایا گیا جبکہ اعلامیے کے مطابق محکمہ ایم اینڈ ای کاعملہ مکی مسجد گارڈن، کے ایم سی بلڈنگ لائٹ ہاؤس، ایوان صدر روڈ،سائیکل مارکیٹ،وزیرمینشن کھارادر، ٹاور، شاہین کمپلیکس،پولوگراؤنڈ، آرٹس کونسل، بلاول چورنگی، میٹروپول راؤنڈ اباؤٹ، کلفٹن میں ساحل سمندر اور بختاور ٹاورکے سامنے ڈی واٹرنگ پمپس اور سیس پول کے ذریعے برساتی پانی کی نکاسی کے کام میں مصروف ہے چیئرمین ساؤتھ ملک فیاض اعوان نے میونسپل کمشنر اخترعلی شیخ کے نکاسی آب کے جاری کاموں کی نگرانی کی اس موقع پر ایس ای عبدالرزاق جونیجو، ڈائریکٹر پارکس عاصم علی خان اور ایکسین ایم اینڈ ای ذوالفقار علی شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر چیئرمین ملک فیاض اعوان کاکہنا تھا کہ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں دوبارہ برساتی پانی جمع ہوگیا جس کے اخراج کیلئے متعلقہ عملہ بمعہ مشینری فیلڈ میں مصروف عمل ہے۔

تازہ ترین