• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھا نے کی حدودحاجی محمد خاں گوٹھ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 30سالہ خاتون ثانیہ زوجہ حکیم علی جاں بحق ہوگءی ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گءی ،پولیس کے مطابق فوری طور قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ،تفتیش جاری ہے ،تاہم ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کی فا ئرنگ میں 3ملزمان بادل ،عابداور ایک نامعلوم شخص ملوث ہیں ۔ سرجانی ٹاون تھانے کی حدود خدا کی بستی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی افراد کی شناخت 22سالہ شکیل ولد انور اور28 سالہ نعمان قریشی ولد اسلام الدین کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق زخمی افراد آپس میں پڑوسی ہیں او ر انکا آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا ، تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔

تازہ ترین