• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کی تباہ کاریاں، پاک فوج نے کراچی میں ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا

کراچی(مانیٹرنگ نیوز) بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاک فوج نے کراچی میں ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پہنچ گئی، پاک فوج کی امدادیں ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی واٹرنگ پمپس اور ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی بھی کی جا رہی ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو بھی کیا گیا۔

سیلاب اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہماری مزید ریسکیو ٹیمیں پہلے سے مستعد ہے۔

تازہ ترین