• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، بارش سے کاروبار مندی کا شکار، 127 پوائنٹس کم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کےآخری روز شدید بارش کے باعث کاروباری سرگرمی کا اختتام مندی پر ہوا ۔ 72 کروڑ 87 لاکھ 68 ہزار 95حصص کے سودے ہوئے،جمعہ کو کاروبار کی ابتداء میںشیئرز کی خریداری میں تیزی دیکھی گئی جس کی وجہ سے ایک موقع پر 100انڈیکس 300 پوائنٹس کی تیزی سے 40467 پوائنٹس تک بھی پہنچ گیا لیکن بعد ازاںشہر میں طوفانی بارش نے سرمایہ کاروں کے ہاتھ کھینچ لئے اور منافع کے حصول کی خاطر انہوں نے شیئرز کی فروخت شرو ع کردی جس سے تیزی کی جانب جانے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور100 انڈیکس40100پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکو8ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

تازہ ترین