• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،قیمتیں بدستور بلند

لاہور(اکنامک رپورٹر)اوپن مارکیٹ میں روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ روز کوئی نمایاں ردوبدل دیکھنے میں نہیں آئی،چینی،آٹے،چاول، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر رہیں چینی کی ریٹیل قیمت 95روپے،سبزیوں پھلوں کےریٹ میں30 فیصد زیادہ اضافہ نظر آیا، جبکہ ، محکمہ خوراک اور انتظامیہ سرکاری طور پر جاری کردہ نرخوں پر چینی،سبزیوں، پھلوں اورجزوی طور پر آٹے کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔ یوٹیلیٹی سٹوروں پر بھی آٹا،چینی،دالیں نہ ہونے کے برابر دستیاب تھیں اوپن مارکیٹ میں چینی کی ریٹیل قیمت 95 سے 100 روپے فی کلو جبکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں سرکاری ریٹوں کے مقابل 15 سے 30 فیصد زیادہ تھیں۔

تازہ ترین