• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے نالوں کی صفائی دو ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آ باد ( نیو ز ر پورٹر) اسلام آباد کے برساتی اور قدرتی نالوں کی صفائی کے لیے سی ڈی اے کا آپریشن جمعہ کے روز بھی جاری رہا۔ جمعرات کے روز شروع ہونے والے اس آپریشن میں اب تک اسلام آباد میں بہنے والے برساتی اور قدرتی نالوں کی چھ مختلف مقامات پر صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے نے مختلف سائٹس کا دورہ کیا اوربرساتی نالوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔ دورہ کے موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ صفائی کے کام کو تیز کیاجائے اور کام کی تکمیل کو دو ہفتے کے اندر یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین