• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشہ میں دھت شخص کی گیسٹ ہاوس پرفائرنگ، گاڑیوں کو نقصان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) ایف سیون کے رہائشی سلمان چیمہ نامی شخص نے نشہ میں دھت ہو کر گیسٹ ہاوس پر فائرنگ کی جس سے کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کوہسار شبیر احمد تنولی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اورملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شراب پی رکھی تھی اور اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھا ، اس کا میڈیکل کروایا جارہا تھا۔
تازہ ترین