• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورملتان اورراولپنڈی میں میٹروبس چلانےکیلئے ایس اوپیز تیار

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ملتان ،راولپنڈی اوراسلام آباد میں میٹرو بس سروس چلانے کے لئےایس اوپیز تیار کرلئے گئے ہیں تاہم محکمہ صحت کی طرف سے ابھی تک اجازت نہیں دی گئی۔بسیں چند ماہ پہلے سے ہی ڈس انفیکٹ کی جارہی ہیں ۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی حکام نے بس میں کھڑے ہو کر سفر نہ کرنے کی شرط پر تحفظا ت کا اظہار کیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹروبس چلانے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا، محکمہ صحت کے احکامات کے بعد بس چلائی جا سکے گی ۔ حکام کے مطابق میٹرو بسوں میں کھڑے ہو کر سفر نہ کرنے سے مشکلات ہوں گی۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جی ایم آپریشنز عزیر شاہ نے کہا کہ مسافر کھڑے ہو کر سفر نہیں کریں گے تو لاگت پوری نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا بس کی ایک دن کی بندش سے 36 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
تازہ ترین