• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہیں،راجہ ناصر عباس جعفری

لاہور(وقائع نگار خصوصی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو درپیش سنگین مسائل کے حل نہ ہونے کی ذمہ داری او آئی سی پر بھی عائد ہوتی ہے۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کے بارے میں موقف جاندار، مدلل اور امت مسلمہ کی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے،طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔اسلام کو دہشت گردی سے نتھی کر مسلمانوں کودنیا بھر میں تنہا کرنے کی سازش کو تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ایسی صورتحال میں ان عرب ممالک کو اپنا کردار اد کرنا چاہئے تھا ۔ او آئی سی کو اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے اپنے اہداف کا ازسر نو تعین کرنا ہو گا۔
تازہ ترین