• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام حکومتی سٹیک ہولڈرز ایک پیج پرہیں،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہاؤس میں اعجاز احمد چوہدری اور فیض اللہ کموکا سمیت تحر یک انصاف کے مختلف اضلا ع سے آنیوالے وفودنے ملاقاتیں کیں ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تمام حکومتی سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں اورملک وقوم کو مضبو ط کر رہے ہیں۔ گور نر نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستانی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو قومی اداروں کو کرپشن اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر دوبارہ زیر غور لانا سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے پاکستان سفارتی سمیت ہر محاذ پر کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔
تازہ ترین