• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشحال نیاپاکستان ہماری منزل ہے،میاں اسلم اقبال

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے صوبائی حلقے 151کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ۔ سادات کالونی پکی ٹھٹھہی سمن آباد میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور خوشحال نیا پاکستان ہماری منزل ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی دلیرانہ اور دانشمندانہ قیادت میں اس منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔عوام نے خدمت کا جو مینڈیٹ دیا، اسکی لاج رکھیں گے۔ہم نے 2سالوں میں اتنے ترقیاتی کام کئے جو اپوزیشن اپنے 40سالہ دور حکومت میں نہ کرسکیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ باتوں اور نعروں کا دور گزرچکا، اب عوام کی خدمت کا وقت ہے۔خلوص نیت اور شب روز کی محنت سے عوام کی زندگیوں میں بہتری لارہے ہیں۔
تازہ ترین