• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل سنت کا عقیدہ حُب اہل بیت اور تعظیم صحابہ ہے ،طاہرالقادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)قائدتحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات کی ذات حق ہے ،جہاں حق ہو وہاں خطا نہیں ہو سکتی ۔ سیدنا صدیق اکبر ؓ کی صحابیت نص قرآنی سے ثابت ہے ۔ عقیدہ اہل سنت حُب اہل بیت اور تعظیم صحابہ کا نام ہے ۔ وہ ’’عقیدہ اہل سنت اور مقام سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا و شان سیدنا صدیق اکبر کانفرنس‘‘ سے خطاب کر رہے تھے ۔ کانفرنس کے میزبان صاحبزادہ پیر سید حسنین محبوب گیلانی قادری چشتی وارثی تھے ۔ کانفرنس میں صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور،مفتی محمد رمضان سیالوی، پیر محمد حبیب عرفانی، ممبر پارلیمنٹ سید عمران شاہ ولی ،سید شمس الرحمان مشہدی ،سید جمیل الرحمان چشتی،پیر سید خواجہ علی کوریجہ ،الحاج محمد خلیل ملک،محمد رفیع الدین سیالوی ،افتخار احمد رضوی،عابد حسین خیال ،تسنیم احمد صابری ،حافظ غلام فرید ،علامہ میر آصف اکبر،راجہ زاہد محمود و جید علماء مشا ئخ نے شرکت کی ۔
تازہ ترین