• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء 8اگست کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی‘ ن لیگ

کوئٹہ (پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدرمحمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان ،سیکرٹری جنرل کوئٹہ جاوید اقبال،آغا عمر شاہ،صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی،نثار اچکزئی، نصیب اللہ،دین محمد،نظام خان،صادق آغا اورلیاقت راجپوت نے بیان میں شہداء 8اگست کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء 8جون کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف کارروائی کرے اور ملک کیخلاف میلی نظر سے دیکھنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ تاجر محمد اسماعیل کاکڑ کاقتل انتظامیہ کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کو پاکستانی نقشے میں شامل کرنا درست اقدام تو ہے مگر اس کے ساتھ بلکہ حقیقی معنوں میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کیلئے عملی اقدماات کئے جائیںکیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔
تازہ ترین