• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی،ہارٹیکلچر اتھارٹی عوام میں دو ہزار پودے تقسیم کریگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر ملک عابد محمودنے کہا کہ ادارے نے جشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔عوام میں دو ہزار پودے بھی تقسیم کریں گے۔9 اگست کو نورالحسن پارک میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودے لگائیں گے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے ہیڈ آفس سمیت شہر کے مصروف چوکوں کو سجایا جائے گا۔جشن آزادی پر جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ پودوں اور درختوں کی بھرپور شجر کاری پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ اپنے شہر اور ملک کو سر سبز و شاداب بنائیں۔9نمبر چوک کی تزئین وآرائش بھی تیزی سے جاری ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین