• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن کا سی ای او ہیلتھ آفس پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ملتان کی ٹیم نے سی ای او ہیلتھ آفس پراچانک چھاپہ مارا جہاں سے جاری انکوائری سے متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔مگر کچھ اہم ریکارڈ کمپیوٹر آپریٹر عرفان لوٹھر نے اپنے آفس میں موجود تھا ۔جو فی الوقت نہیں مل سکا کیونکہ عرفان لوٹھر کے کمرے کو تالہ لگایا ہوا تھا ۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم کا محکمہ صحت آفس میں چھاپہ پر اکاؤنٹ انجم نذیر نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور اس نے دفتر کے ہر ملازم کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، دوسری طرف اینٹی کرپشن کی ٹیم دفتر کے نیچے سٹور روم میں ریکارڈ کی معلومات حاصل کرنے کیلئے تقریبا تین گھنٹے بیٹھےرہے۔
تازہ ترین