• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اور آسٹریلوی یونیورسٹی کےاشتراک سے فوڈ سکیورٹی سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں، پرڈیو یونیورسٹی امریکہ (Purdue)اور چارلس سٹرٹ یونیورسٹی آسٹریلیا (Charles Sturt)کےاشتراک سے فوڈ سکیورٹی بارے آن لائن سیمینارمنعقد کیاگیا ،جس میں پرڈیو یونیورسٹی امریکہ شعبہ اینمل سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر پول ڈی ابنار، پروفیسر ڈاکٹر پال ڈی ابنراور چارلس سٹرٹ یونیورسٹی آسٹریلیا کے گراہم پروفیسر ڈاکٹر گیون رامسےنے شرکت کی اور دنیا میں کورونا وائرس میں فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ۔وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور زرعی پیداوار اور خوارک کے ترسیلی نظام کوبراہ راست شدید خطرہ لاحق ہے جس کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ اور غربت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر پال ابز نے کوورنا وائرس سے متعلق زرعی تحقیق بارے روشنی ڈالی اور زرعی تعلیم میں نصاب کی ترقی اور تدریسی عمل کو موثر بنانے پر زور دیا ، پروفیسر ڈاکٹر گیون رمسے نے کروناوائرس کے دوران صحت اور تعلیم کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر اپنی گفتگو کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض سے اشیائے خوردونوش خصوصاًچنے اور دال کی برآمد اور درآمد پر شدید متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے زراعت کو فروغ دینے میں جانوروں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔سیمینار میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین ،جنوبی پنجاب زرعی فورم کے ماہرین ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر مرزا عابد محمود سمیت اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تازہ ترین