• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین لڑکیوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا، مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) تین لڑکیوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق کینٹ پولیس کو بشیر احمد نے بتایا کہ میری بیٹی18سالہ(ش) کو ملزمہ رانی بی بی اپنے بھانجھے کے ہمراہ کار میں اغوا کرکے لےگئے۔ سیتل ماڑی پولیس کو اقبال بی بی نے بتایا کہ ملزم رفیق، امجد میری بیٹی 17سالہ (ث) کو اغوا کرکے لےگئے، اسی تھانہ کو نزیر احمد نے بتایا کہ میری بیٹی14سالہ (ث) کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے،صدر جلالپور پولیس کو شعیب احمد نے بتایا کہ ملزم فیاض حسین ، الطاف حسین ،اعجاز حسین وغیرہ نے میرے بھائی محمد صفدر کو خان بیلہ سے پیٹر کا سامان لیکر گھر آتے ہوئے روک کر گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔
تازہ ترین