• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور اسکے گردونواح میں ڈکیتی وچوری کی وارداتیں جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے ناگ شاہ عزیز رسول سے دو مسلح ڈاکو نے موٹرسائیکل سمیت نقدی و موبائل مالیت55ہزار چھین کر فرار ہوگئے ، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے موضع ٹھٹھہ حق نواز سے موبائلز و سامان مالیت 2 لاکھ 10ہزار، تھانہ چہلیک کے علاقے کلمہ چوک محمد حسان کی موٹرسائیکل ، ضلع کچہری سے عبدالغفور کی جیب سے موبائل ، تھانہ قطب پور کے علاقے موضع عالمگیر حقنواز کےگھر سے نقدی و سونا مالیت95ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے گردیزی مارکیٹ ہوسٹل سے عمر نعیم ودیگر افراد کے 22موبائل، دیوان باغ سے شاہ زیب کےگھر سے طوطے مالیت 3 لاکھ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے گلشن مہر ندیم عباس کے زیر تعمیر مکان سے سامان مالیت95ہزار، تھانہ کوتوالی کے علاقے پل پریڑاں والی اسد علی کے کارخانہ سے پرندے و کبوتر مالیت90ہزار، تھانہ نیوملتان کے علاقے فریدہ آباد اخلاق احمد کےگھر سے نقدی و سونا مالیت6لاکھ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد رمضان کی موٹرسائیکل ، تھانہ صدر کے علاقے پل گھلوں عامر رضا ودیگر افراد کے 11موبائل ، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے شاہ خرم محمد صابر کی موٹرسائیکل ، کڑی جمنداں زوہیب خان کےگھر سے پرس جس میں ڈالر و نقدی مالیت99ہزار، تھانہ پاک گیٹ کے علاقے ثوہان کی موٹرسائیکل ، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے لوہا مارکیٹ جنید ودیگر افراد کے چار موبائل ، تھانہ قادر پور راں کے علاقے کوثر مائی کےگھر سے ملزم گلزار وغیرہ سونا و نقدی مالیت4لاکھ 51ہزار، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے عابد حسین کےگھر سے تین بکرے مالیت80ہزار جبکہ محمد تنویر کےگھر سے جانور مالیت1لاکھ 20ہزار چوری ہوگئے۔
تازہ ترین