• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متوقع سیلاب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ سیل بنانے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ملتان سمیت پنجاب بھر میں متوقع سیلاب کے انتظاما ت کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ سیل بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، مانیٹرنگ سیل تین شفٹوں میں کام کرے گا، پہلی شفٹ میں اللہ نواز گشگوری، ریاض احمد، مظفر احمد، عمر سعید کو تعینات کیا گیا ہے، شام کی شفٹ میں انتصار احمد، محمد عرفان، عمیر صدیقی، رحمت علی کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ نائٹ شفٹ میں اظہار الحق، شاہد علی کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
تازہ ترین