• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کو گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد کر لی،مقدمات درج کرلئے۔ ملذمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ تفصیل کے مطابق بستی ملوک پولیس نے قصبہ مڑل سے ملزم اعجاز سے 30لیٹر شراب ، ملزم محمد اقبال سے220گرام چرس ، حرم گیٹ پولیس نے چوک سے ملزم عبدالرحمن سے17لیٹر شراب ، شاہین مارکیٹ سے ملزم ریاض سے 30لیٹر شراب ،شاہ سمس پولیس نے غلہ منڈی سے ملزم گلفام سے 5کلو بھنگ جبکہ سوئی گیس روڑ سے ملزم بلال سے10لیٹر شراب برآمد کرلی۔
تازہ ترین