• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ کا ضمنی الیکشن مہنگائی کے خلاف ریفرنڈم ہو گا،اختیار ولی

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان اور ضمنی الیکشن کیلئے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے63نوشہرہ سے مسلم لیگ کے امیدوار اختیار ولی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام نےحکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہےحکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہےحکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیںبہت جلد عوام کونااہل حکمرانوں سےنجات مل جائے گی عوام نے ملک کو سنوارنے اور مہنگائی سے نجات کے لئےمسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے انہوں نے ضمنی الیکشن کے لئےانتخابی مہم کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتقامی کارروائیوں سےنہ تو مسلم لیگ کا راستہ روکا جاسکتا ہے اور نہ ہی حکمرانوں کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچایا جا سکتا ہے۔پی ٹی آئی کے سیاسی بھگوڑوں اور پرویز خٹک نےپی ٹی آئی کے آشیانہ سےاڑ کردوسری جماعت کے آشیانہ میںبیٹھنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔صوبائی اسمبلی حلقہ63نوشہرہ کا ضمنی الیکشن مہنگائی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہو گا۔ عوام بلے کی بجائے مہنگائی سے نجات کے لئےشیر کے انتخابی نشان پرٹھپہ لگائینگے۔ شکست پی ٹی آئی اور کامیابی مسلم لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔ مسلم لیگ کی کارکنوں کی طرف سےدھاندلی کو روکنے کے لئے لائحہ عمل بنا لیا گیا ہے۔دھاندلی کے کوششوں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
تازہ ترین