• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا سعودی معاون وزیر دفاع کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی معاون وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف نے محمد بن عبداللہ کے خاندان سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ سعودی معاون وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کے انتقال کے سبب پاکستان نے اپنے مخلص دوست کو کھو دیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ محمد بن عبداللہ دوطرفہ برادرانہ تعلقات میں روشن مثال تھے۔

تازہ ترین