• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گززشتہ 24 گھنٹوں میں 842 نئے کورونا کیسز سامنے آئے


پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 842 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 14 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 505 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 68 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 815 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 801 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 23 ہزار 246 ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 259 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 94 ہزار 223 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 166 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 539 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 222 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 214 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 171 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 835 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 137 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 301 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 129 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 58 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 366 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 21 لاکھ 3 ہزار 699 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین