• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکران کوسٹل ہائی وے پر بارش سے شگاف پڑ گیا

متاثرہ مقام پر  بحالی کا کام شروع کر دیا گیا


بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بدوک کے مقام پر بارش کے باعث شگاف پڑ گیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر محمد وسیم کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر بدوک کے مقام پر پل اور سڑک کے درمیان 30 فٹ چوڑا شگاف پڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شگاف پڑنے کے بعد مکران کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ پل کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کا کہنا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پھنسے افراد اور فیملیز کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر بس کو حادثہ، 1 مسافر جاں بحق

انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر پسنی اور این ایچ اے کی ٹیم پل کے مرمتی کام میں مصروف ہے۔

محمد وسیم نے یہ بھی کہا ہے کہ ضلع گوادر کے شہری غیر ضروری سفر نہ کریں، مکران کوسٹل ہائی وے کو مرمت کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

تازہ ترین