آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فیصل واؤڈا نااہلی کیس کی سماعت 20 اگست کو مقرر

فیصل واؤڈا کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر


اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیرِ آبی وسائل فیصل واؤڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت 20 اگست کے لیے مقرر کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے فیصل واؤڈا کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق دونوں مرکزی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی ۔

پٹیشنر میاں فیصل نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے درخواست دا ئرکر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

فیصل واوڈا کی نااہلی درخواست، فریقین سے مزید دلائل طلب

عدالتِ عالیہ نے نااہلی درخواست پر فیصل واؤڈا اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن سے دہری شہریت چھپائی ہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید