• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ایف ڈبلیو او نےتینوں بڑے نالوں کی صفائی مکمل کرلی

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نےتینوں بڑے نالوں پر صفائی کا کام 100فیصد مکمل کر لیا ہے ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کراچی میں جاری برساتی نالوں کی صفائی مہم سے متعلق کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا آج پانچواں روز ہے ، تین بڑےنالوں پرتمام 42 چوک پوائنٹس کو کلئیر کر دیا گیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں نالوں سے تقریباً 31 ہزار ٹن کچرا نکالا گیا ہے، گزشتہ روز بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں برساتی پانی کا نکاس جاری ہے، کارساز، کےڈی اےچورنگی، گورا قبرستان، مچھرکالونی، ٹاور چوک سے پانی نکال دیا گیا ہے ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل، ایئرپورٹ، کلفٹن بلاک 8، رینجرز پوسٹ 4 گجرنالہ پر ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی بھر میں صورتحال اور نظام زندگی عمومی طور پر نارمل ہے۔

تازہ ترین