• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آج بلیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

بلیوں کا عالمی دن پہلی بار  2002ء میں منایا گیا تھا


بلی کا شمار انسان کے بہترین دوستوں میں کیا جاتا ہے،  8 اگست یعنی آج دنیا بھر میں بلیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

بلیوں کا عالمی دن پہلی بار بین الاقوامی فنڈ فار اینیمل ویل فیئر کے تحت 2002ء میں منایا گیا تھا، اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر  کہیں بلیوں کا مقابلہ حسن تو کہیں بلیوں کی دوڑ کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں بلیوں کے مالک بھر پور انداز میں شرکت کرتے ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں بلیوں کی تعداد تقریباً 6 سو ملین کے لگ بھگ ہے۔