• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ کارڈ میں نون لیگ کے افراد بھی شامل ہیں، غلام سرور

وفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان کہتے ہیں کہ ہیلتھ کارڈ میں نون لیگ اور دوسری جماعتوں کے افراد بھی شامل ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے صرف جیالے مستفید ہوتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ میری تحصیل میں 28 ہزار افراد میں 30 کروڑ روپے احساس پروگرام میں دیے گئے، سوشل پروٹیکشن پروگرام 160 ارب سے زیادہ تک پہنچ چکا ہے۔

وفاقی غلام سرور خان نے یتایا کہ محرم الحرام کو امن و امان سے گزارنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ایئر بلیو حادثہ، لواحقین سے دلی افسوس کرتا ہوں، غلام سرور خان

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ہماری فلائٹس پر پابندیاں لگیں وہاں چارٹر طیارے بھیج رہے ہیں، کینیڈا ہماری فلائٹس جارہی ہیں۔

وزیرِ ہوا بازی نے یہ بھی بتایا کہ یو کے اور یورپ میں فلائٹس بھیج رہے ہیں، 219 پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا ہے جبکہ 191 پائلٹس کو شوکاز جاری کیا ہے۔

تازہ ترین