• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صورتحال بہتر ہوئی تو کاروبار کو ایس او پیز کے تحت کھولیں گے، وزیر اعلی سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر صورتحال بہتر ہوئی تو کاروبار کو ایس او پیز کے تحت کھولیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، میئر کراچی، کمشنر کراچی، آئی جی سندھ اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے اپنی سفارشات دی ہیں۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچو نے بتایا کہ جب تک کورونا کی ویکسین تیار نہ ہوجائے کورونا کیساتھ رہنا ہوگا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ این سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم کی صدارت ہوا تھا، اجلاس میں بیشتر سروسز دوبارہ کھولنے کی تجویز تھی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی صورتحال دیکھ کر تجاویز دے گی،میں کل شہر کے دورے پر تھا، کسی کو ماسک پہنا ہوا نہیں دیکھا، لوگوں کے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسکولز، ریسٹورنٹ، درگاہیں، کاروباری سرگرمیاں کھولیں گے، ستمبر کےپہلے ہفتےمیں دوبارہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین