• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں زیرعلاج جڑواں بچوں کی ویڈیو اپ ڈیٹس سے والدین باخبر

لندن (پی اے) گھر سے 60میل (97 کلومیٹر) دور ہسپتالوں میں زیر علاج جڑواں لڑکوں کے والدین نے ویڈیو اپ ڈیٹس بھیجنے پر سٹاف کا شکریہ دا کیا ہے۔ جین اور ایلکس ایسکیو کے بیٹے جیمز اور فریڈی 30 ہفتوں میں اپسوچ ہسپتال میں قبل از وقت پیدا ہوئے تھے۔ جیمز کی کیئر کولچسٹر ہسپتال میں کی گئی لیکن فریڈی کو کیمبرج کے ایڈن بروک میں سپیشلسٹ کیئر کی ضرورت تھی۔ عملہ ایک نئی ایپ کے ذریعے جیمز کی تصاویر اس کے والدین کو بھیجنے میں کامیاب رہا جو کہ لاک ڈاؤن کے دوران این ایچ ایس میں استعمال کیا جاتا ہے جب ہسپتالوں میں وزٹ پر پابندی تھی۔ ایسٹ سفوک اور نارتھ ایسیکس این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ (ای ایس این ای ایف ٹی) نے کورونا وائرس پینڈامک کے دوران وی کری ایٹ سروس متعارف کروائی تھی تاکہ ان بچوں کے خاندانوں کے ساتھ محفوظ طریقے سے پیغامات کو شیئر کر سکیں جو ہسپتال میں اپنے بچوں کے پاس وزٹ کرنے سے قاصر تھے۔ اپسوچ ہسپتال میں 26 مارچ کو سیزیرین سیکشن کے ذریعے پیدائش کے وقت جیمز کا وزن صرف تین پونڈ یعنی 1.4 کلو گرام اور فریڈی کا 2 پونڈ یعنی 936 گرام تھا۔ یہ بچے ملک میں کورونا وائرس لاک ڈائون کے اعلان کے تین روز بعد پیدا ہوئے تھے۔ ان دونوں کو کولچسٹر ہسپتال کے نوزائیدہ بچوں کے یونٹ ٹرانسفر کیا گیا تھا لیکن فریڈی کو آنتوں کے مسئلے کی وجہ سے کیمبرج کے ایڈن بروک میں علاج کی ضرورت تھی۔ مسز ایسکیو نے کہا کہ ان کے اور ان کے شوہر کیلئے جو کہ پہلی بار والدین بنے تھے، یہ انتہائی مشکل وقت تھا لیکن بچوں کی تصاویر نے ان کی مدد کی جو کہ نرسز نے راتوں رات بھیجی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ ہوتا تو وہ فون کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یقین دہانی ہوتی ہے اور آپ کو تصاویر ان حالات میں دیکھنا بہت بھلا معلوم ہوتا ہے۔ ہماری فیملی اور فرینڈز بھی انہیں دیکھ کر محظوظ ہوئے۔ ہمارے لیے یہ خاص طور پر اچھا ہوا کیونکہ کچھ دن ایسے تھے جب ہم ان میں سے کسی کو نہیں دیکھ پائے تھے ان حالات میں جیمز اور فریڈی کی اپ ڈیٹ تصاویر کا ملنا ہمارے لیے یقیناً بہت اچھا تھا۔ دونوں بچوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ گھر میں بہتر ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین