• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا قواعد کی پابندی پر اسکاٹش مسلمانوں کی تعریف

گلاسگو (نمائندہ جنگ) عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں نے جس طرح کورونا کے متعلق قواعد و ضوابط اور ہدایات کی پابندی کی ہے، اسکاٹش حکومت نے اس کی بہت تعریف کی ہے۔ حکومت کے نیشنل کلینیکل ڈائریکٹر جیسن لیچ نے کہا ہے کہ اگرچہ عید کے موقع پر مسلمان پہلے کی طرح مساجد میں عبادت نہیں کرسکے۔ رشتے داروں اور دوستوں سے بھی ماضی کی طرح ملاقات نہیں کرسکے ہمیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ عید کے شروع ہوتے ہی ویک اینڈ پر ہمیں شمالی انگلینڈ کے سفر پر بھی پابندیاں عائد کرنا پڑ گئیں، کیونکہ وہاں کورونا کی وبا دوبارہ پھوٹ پڑی تھی۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اس سلسلہ میں ہر موقع پر جس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اورنہ صرف خود محفوظ رہے بلکہ دوسروں کی حفاظت کا بھی خیال رکھا، ان تمام باتوں سے ہمیں کورونا کو کنٹرول کرنے میں خاصی مدد ملی جس پر ہم مسلمان کمیونٹی کے نہایت شکر گزار ہیں۔
تازہ ترین