• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر سید احمد حسین ترمذی کے چہلم کا جلد اعلان کیا جائے گا

اہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) نوجوان سکا لر صاحبزادہ حافظ سید محمد حیدر ترمذی اپنے والد مرحوم صدر مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ پروفیسر پیر سید احمد حسین ترمذی حسین کی تدفین کے بعد پاکستان سے واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں، انہوں نے ان تمام افراد کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے ساتھ اور فیملی کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور فون کے ذریعے گھر آکر اظہار تعزیت اور نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ خصوصی طور پر علما کرام کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے برطانیہ بھر سے نماز جنازہ میں خصوصی طورپر شرکت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بہت جلد چہلم کے بارے میں تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، جس میں برطانیہ بھر سے علما کرام اور عقیدت مند شرکت کریں گے۔
تازہ ترین