• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقشہ میں کشمیر کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، سردار آصف

لوٹن (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کے قریبی عزیز وٹفورڈ کونسلر سردار آصف خان نے کہا ہے کہ وہ حکومت پاکستان کے حالیہ اقدام جس میں پاکستان کے سیاسی نقشہ میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے، کی اصولی طور پر بھرپور حمایت کرتے ہیں، انہوں نے نمائندہ جنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اس طرح کا اقدام پہلے کیا جانا چاہیے تھا، انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ان کے خاندان کے بزرگ اور کشمیری عوام کے محبوب رہنما سردار فتح محمد خان کریلوی مرحوم نے قیام پاکستان سے بھی قبل الحاق پاکستان کی تاریخ ساز قرار داد پر دستخط کئے تھے اور 1940 کی لاہور ڈیکلریشن تقریب میں شرکت بھی کی تھی ،اس خاندان سے تعلق رکھنے والا شخص آج کیسے پاکستان کی مخالفت کر سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری منزل پاکستان ہے اور پاکستان کی حکومت نے کشمیر کی نقشہ میں شمولیت کا خوش آئند فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین