• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر حسنین حسین شاہ کی والدہ کا انتقال ہوگیا

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) پیر سید حسنین حسین شاہ قادری کی والدہ پاکستان میں انتقال کرگئی ہیں۔ پیر سید حسنین حسین شاہ قادری پاکستان روانہ ہوگئے جبکہ برطانیہ بھر سے سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے تعزیت کی ہے۔ سرپرست اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ مفکر اسلام پیر ڈاکٹر سید عبدالقادر جیلانی، جنرل سیکریٹری خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، علامہ خان محمد قادری، صدر استحکام پاکستان کونسل برطانیہ زیڈ اے مرزا، پیر مخدوم سید عباس حسین شاہ قادری، پیر سید حافظ محمد حیدر ترمذی، الحاج ظفر اقبال نقشبندی، قاری سید زین العبادین اور دیگر مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔
تازہ ترین